Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
95 - 100
کئے جا سکتے ہیں  ۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(4) حاملہ گائے کی قربانی
سوال:کیا فرماتے ہیں  علماء ِدین و مفتیانِ شرعِ متینکَثَّرَہُمُ اللہُ الْمُبِیْناِس مسئلے میں  کہ زید نے قربانی کی نیّت سے گائے خریدی جب گھر لایا تو لوگوں  نے کہا کہ اسکے پیٹ میں  بچّہ ہے اسکی قربانی نہیں  ہوگی، تو ارشاد فرمایا جائے کیا واقعی ایسا ہے کہ قربانی نہیں  ہوگی، زید کو کیا کرنا چاہیے؟ 
 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
 اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَالْحَقِّ وَالصَّوَابِ 
	صورتِ مسؤلہ (یعنی پوچھی گئی صورت)میں زید کی قربانی درست ہے، کیونکہ گائے یا بکری کے پیٹ میں  بچہ ہونا قربانی کیلئے مُضِر (یعنی نقصان دہ)نہیں  ،بلکہ اگر زید فقیر ہے اور اس نے قربانی کی نیّت سے گائے خریدی تھی تب تو اسکے لئے اسی گائے کی قربانی کرنا واجب ہوگیاجیسا کہ تنویر الابصار مع در مختار میں  ہے :’’وَلَوْ ضَلَّتْ اَوْ سُرِقَتْ فَشَرٰی اُخْرٰی فَظَھَرَتْ فَعَلَی الْغَنِیِّ اِحْدَاھُمَا وَعَلَی الْفَقِیْرِ کِلَاھُمَایعنی اگر (قربانی کا جانور)کھو گیا یا چوری ہوگیا اور اس نے دوسرا جانور خرید لیا پھر بعد میں  وہ جانور مل گیا تو غنی کو اختیار ہے کہ دونوں  میں  کسی ایک جانورکو ذبح کرے اور فقیر پر دونوں  جانوروں