Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
94 - 100
تو اُسکا اِزالہ ہونے تک سُنَّت مُؤَکَّدَہہے۔(فتاوی رضویہ مخرجہ،ج۱،ص۶۲۳ ،ملخصًا)
 (۲) مِسواک کی لمبائی ایک بالِشت ہو جبکہ موٹائی چُھنگلیا(یعنی ہاتھ کی چھوٹی اُنگلی) جتنی،(بہار شریعت،ج۱،حصّہ۲،ص۲۹۴)اُسکے ریشے ایک ہی طرف بنائے جائیں۔
 (۳)  مِسواک کو اس طرح پکڑئیے کہ چُھنگلیا اُس کے نیچے کی طرف اور انگوٹھا بھی نیچے کی جانب، مِسواک کا سِرا اور تین انگلیاں اُوپر کی جانب ہوں ، پہلے مِسواک کے رَیشے دھو لیجئے اور اُوپر کے دانتوں  کی دائیں طرف مانجھئے ، اِس کے بعد بائیں  طرف پھر نیچے کے دانتوں  کو دائیں  طرف ،آخر میں نیچے ہی کے دانتوں  کو بائیں  طرف مانجھئے، اِس طرح تین بار مِسواک کیجئے ہر بار مِسواک کو دھو لیجئے ۔ اِستعمال کے بعد مِسواک اِس طرح رکھئے کہ اِس کا ریشے والا حصہ اُوپر کی طرف ہو۔(بہار شریعت، ج۱، حصّہ۲، ص۲۹۴ ملخصا)  مِسواک لٹا کر رکھنے سے جُنون یعنی (پاگل پن )ہونے کا اندیشہ ہے ۔‘‘ (رد المحتار علی الدر المختار،کتاب الطہارت، مطلب فی دلالۃ المفہوم،ج۱،ص۲۵۱)وَاللہُ تَعَالٰی اَعْلَمُ وَرَسُوْلُہٗ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ سَلَّمَ 
مَدَنی مشورہ:مِسواک کے بارے میں  مزید شرعی معلومات اور سائنسی حکمتیں جاننے کے لئے  دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 32صَفحات پر مشتمل رِسالے’’  وُضو اور سائنس ‘‘ کا ضرور مطالعہ فرمالیجئے۔ بشمول اِس رسالے کے مکتبۃ المدینہ کے دیگر رسائل ، کتب ،کیسٹیں  اور V.C.DS. دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر پڑھے اور حاصِل