باعثِ نزولِ رحمت ہے ۔(فتاوی رضویہ مخرجہ،ج۸،ص۱۱۴ملخصًا)
مَدَنی مشورہ:قبر کے بارے میں مزید شرعی معلومات حاصل کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1250 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد اوّل صَفْحَہ 842تا852 کامطالعہ کر لیجئے۔بشمول اِس کتاب کے مکتبۃ المدینہ کے دیگر رسائل، کتب،کیسٹیں اور V.C.DS. دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر پڑھے اور حاصِل کئے جاسکتے ہیں ۔
وَاللہُ تَعَالٰی اَعْلَمُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ سَلَّمَ
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(3) وُضُو میں مِسواک کا مسئلہ
سوال:کیا فرماتے ہیں علماء ِدین و مفتیانِ شرعِ متینکَثَّرَہُمُ اللہُ الْمُبِیْناِس مسئلے میں کہ(۱)’’ وُضُو میں مِسواک کرنا سُنَّت ہے۔‘‘ اِس سے کونسی سُنَّت مُرادہے ؟ سُنَّتِ مُؤَکَّدَہ یا غیرِ مُؤَکَّدَہ اور(۲) مِسواک کی لمبائی کتنی ہو نی چاہئے اور(۳) اِس کا طریقۂ اِستعمال بھی اِرشاد فرمادیجئے ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَالْحَقِّ وَالصَّوَابِ
(۱) وُضُو میں مِسواک سُنَّت ِغیرِمُؤَکَّدَہ ہے البتہ تَغَیُّرِ رَائِحَہ (یعنی منہ میں بدبو ) ہو