Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
81 - 100
 وسلّم کے نامِ نامی کے ساتھ ہر بار دُرودپاک پڑھنا واجِب ہے یا نہیں  اس میں  علماء کا اختلاف ہے ،سارے مضمون میں  اگر چِہ ایک بار پڑھنا یا لکھنا بھی ادائے واجِب کیلئے بعض علماء کے نزدیک کافی ہے مگر نامِ نامی زَبان سے لینے یا مضمون میں  لکھنے میں  ہر بار دُرُود شریف نہ پڑھنے یا نہ لکھنے میں ثوابِ عظیم سے ضَرورمحرومی ہے۔اس کی مزید معلومات کیلئے فتاویٰ رضویہ مخرجہ جلد 7صفحہ نمبر 390اور جلد 6پرصفحہ نمبر 221 تا223 ملاحَظہ فرمایئے۔
{110}ایسی بات مت کیجئے کہ چہ مگوئیاں  ہوں  اور لوگوں  کو خوامخواہ کوئی موضوعِ بحث ہاتھ آئے ۔ ’’ حدیثِ پاک میں  ہے :اِیَّاکَ وَمَایَسُوْءُ الْاُذُنَ‘‘ یعنی بچ اُس بات سے جو کان کو بری لگے۔(کشف الخفاء،ج۱،ص۲۴۷، الحدیث ۸۶۶ ،فتاوٰی رضویہ ج ۲۰ص۲۸۹)
بچّہ بھی اِصلاح کی بات کہے تو قبول کر لیجئے
{111} ہٹ دھرمی کا عادی کہ اِس خصلتِ بد کے سبب لوگ جس سے اصلاح کی بات کرنےسے کترائیں  اُس کیلئے ہلاکت کا شدید اندیشہ ہے۔خدا را!اپنے آپ کو صرف زبانی کلامی نہیں ،قلبی طور پر عاجِزی کاخُوگر بنایئے اور خود کواس بات کیلئے ہمیشہ تیار رکھئے کہ اگر بچّہ بھی اصلاح کی بات کرے گا تو قَبول کروں  گا۔حضرتِ سیِّدُناابراہیم بن اَشعَث رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا بیان ہے: میں  نے حضرتِ سیِّدُنافُضیل بن عیاض