رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے عاجزی کے معنیٰ پوچھے تو فرمایا: عاجِزی یہ ہے کہ تم حق کے لئے جھکے رہو،جاہل سے بھی حق سنو، فوراً قَبو ل کرلو۔ ( جامع بیان العلم و فضلہ،ص ۲۰۱) نفس کو اِصلاح کی بات عُمُوماًناگوار گزرتی ہے مگر اپنے کسی قول یا فِعل سے اِس ناگواری کا اِظہار مت ہونے دیجئے۔(یاد رہے! غیر عالم کو عالمِ دین پر اعتِراض کرنے کی شرعاً اجازت نہیں )
علمِ نیَّت عظیم عِلْم ہے
{112}علم ِنیّت بظاہِربہت آسان لگتا ہے مگر حقیقت میں ایسا نہیں ، اِسے سیکھنے کیلئے بَہُت کوشش کرنی ہو گی ۔میرے آقا اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃُ ربِّ العزّت فرماتے ہیں :’’علمِ نیّت ایک عظیم واسع علم ہے جسے عُلَمائے ماہِرین ہی جانتے ہیں۔‘‘(فتاوٰی رضویہ مُخرجَّہ ج۸ ص ۹۸)
{113}خود بھی گناہوں سے بچئے اور دیگر مسلمانوں کو بھی گناہوں سے بچانے کے لئے کوشاں رہئے ۔
{114}ہم سبق طلبہ بلکہ ہر مسلمان کی تذلیل و تحقیر، آبروریزی اورغیبت وغیرہ سے ہمیشہ بچتے رہئے۔ اپنے آپ کو محض دکھاوے کی خاطر زَبانی کلامی ہی نہیں دلی طور پر سب سے بُرا اورگنہگار تصوُّر کیجئے۔
اپنے پیچھے لوگوں کو چلانے کی مَذَمّت
{115}حُسنِ اَخلاق کے ذَرِیعے عام مسلمانوں کو اپنے قریب کیجئے مگر اپنی شخصیَّت