وسلّمکافرمانِ بَرَکت نشان ہے: اَلبَرَ کَۃُ مَع اَکابِرِ کُم یعنی برکت تمہارے بُزُرگوں کے ساتھ ہے۔(المستدرک للحاکم،کتاب الایمان،ج۱،ص۲۳۸،الحدیث۲۱۸)
اعلیٰ حضرت سے اِختِلاف کا سوچئے بھی مت
{104} آپ میں سے اگر کسی کامیرے آقااعلیٰ حضرت علیہ رحمۃُ ربِّ العزّت سے اختِلاف کا معمولی سا بھی ذِہن بننا شروع ہو جائے تو سمجھ لیجئے کہ مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپکی بربادی کے دن شُروع ہو گئے ! لہٰذا فوراً چوکنّے ہو جایئے اور اختِلاف کے خیال کو حرفِ غَلَط کی طرح دِماغ سے مٹا دیجئے ۔
عقل کے گھوڑے مت دوڑائیے
{105}فتاوٰی رضویہ شریف میں اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃُ ربِّ العزّت کا بیان کردہ کوئی مسئلہ بِالفرض آپ کا ذِہن قَبول نہ کرے تب بھی اس کے بارے میں عَقل کے گھوڑے مت دوڑائیے بلکہ نہ سمجھ پانے کو اپنی عقل ہی کی کوتاہی تصوُّر کیجئے۔ دیکھئے! میں نے اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃُ ربِّ العزّت سے اختِلاف کرنے سے آپ کو روکا ہے، رہا تغیّرِزَمان وغیرہ اسبابِ سِتّہ کی روشنی میں بعض ا حکام میں رعایت یا تبدیلی کا مسئلہ تو اسے اِختِلاف کرنا نہیں کہتے، اِس ضِمن میں جو فیصلہ اَکابِر علمائے اہلسنّت کریں اُس پر عمل کیجئے۔
اسبابِ سِتّہ
{106 }اَسبابِ سِتّہ یہ ہیں :(۱)ضرورت (۲)حرج (۳)عُرف (۴)تعامُل