Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
79 - 100
(۵)حُصولِ مَصلَحتِ دینیہ (۶)دفعِ مُفسدات	 (فتاوٰی رضویہ جلد اوّل مُخرّجہ ص۱۱۰)
ذہین طالبِ علم کو تکبُّر کازیادہ خطرہ ہے
{107}ذہین طالبِ علم کے لئے تکبُّر کی آفت میں  ابتِلاء کا خطر ہ زیادہ ہے لہٰذا ایسے کیلئے بَہُت چوکنّا رہنے کی ضَرورت ہے۔حضرت سیِّدُنا کعب رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حدیثیں  تلاش کرنے والے ایک شخص سے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ سے ڈر اور مجلس میں  نیچے رہنے پر ہی راضی رہ اور کسی کو اذیَّت نہ دے کیونکہ اگر تیرا علم زمین و آسمان کے مابَین ہر چیز کو بھر دے مگر اس کے ساتھ عُجب یعنی تکبُّر بھی شامل رہا تواللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے تیری پستی اور نقصان کو ہی زیادہ کرے گا۔‘‘(جامع بیان العلم وفضلہ ، ص ۲۰۰ )
جس کی تعظیم کی گئی وہ امتِحان میں  پڑا !
    {108}  عالمِ دین کی دست و پابوسی وغیرہ اگر چِہ تعظیم کرنے والے کے لئے باعثِ سعادت اورمُوجِبِ ثوابِ آخِرت ہے مگر جس کی تعظیم کی گئی وہ سخت امتحان میں ہوتا ہے۔حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عَبدوس علیہ رحمۃ اللہ القدوس فرماتے ہیں : ’’جب کسی عالم کی تعظیم ہو اور وہ بلند مرتبہ پانے لگے تو خود پسندی(یعنی اپنے آپ کو کچھ سمجھنے والی مذموم صفت) تیزی سے اس کی طرف آتی ہے البتّہ جسیاللہ عَزَّوَجَلَّ اپنی توفیق سے محفوظ رکھے اور حُبِّ جاہ اُس کے دل سے نکال دے۔ ‘‘(جامع بیان العلم وفضلہ ، ص۲۰۰)