سے۔مرحوم واقعی نہایت سنجیدہ اور کم گو تھے،ہم سبھی کے لئے اس واقعہ میں ’’خاموشی‘‘ کی ترغیب ہے۔
اللہ مجھے کر دے عطا قُفلِ مدینہ
آنکھوں کا زَباں کا لوں لگا قفلِ مدینہ
کامل حج کا ثواب
{102}دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں گے، خوب انفِرادی کوشِش کریں گے، مَدَنی اِنعامات اور مَدَنی قافِلوں کے مسافِر بنیں گے، باعمل مبلِّغ بن جائیں گے، مساجِد وغیرہ میں فیضانِ سنّت کا درس دیں گے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
دل خوب کُھل جائے گااور دنیا کی بڑی سے بڑی شخصیت سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ سنّتیں سیکھنے سکھانے کی فضیلت بھی خوب ہے چُنانچِہ رحمتِ دو جہانصلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ عالی شان ہے: ’’جو صبح کو مسجد کی طرف بھلائی سیکھنے یا سکھانے کے ارادے سے چلے گا اسے کامل حج کرنے والے کا ثواب ملے گا ۔‘‘ (طبرانی کبیر ، رقم ۷۴۷۳ ، ج ۸، ص ۹۴ )
برکتیں تمہارے بُزُرگوں کے ساتھ ہیں
{103} اعلیٰ حضرت امام اَحمد رضا خانعلیہ رحمۃُ الرَّحمٰن جو کہ ولیُّ اللہ،سچّے عاشقِ رسول اور ہمارے مُسلَّمہ بُزُرگ ہیں ، ان کی عقیدت کودل کی گہرائی کے اندر سنبھال کر رکھنابے حد ضَروری ہے۔اللہ کے پیارے حبیب صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ