Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
76 - 100
اَفزونی(یعنی زیادتی) ۔سننے والا،فائدے میں  بولنے والے کاشریک ہوتا ہے۔(سننا اچھا ہے کیوں  کہ) بولنے میں (عُموماً) کمزوری ، بناوٹ اور کمی بیشی ہوتی ہے۔ (ایضًا،ص ۱۹۱)حدیثِ پاک میں  ہے:مَنْ کَثُرَکَلَامُہٗ کثُرَ سَقَطُہٗ یعنی ’’جوزیادہ بولے گا وہ زیادہ غلطیاں  کریگا۔‘‘(المعجم الاوسط،باب المیم من اسمہ محمد،ج۵  ،ص ۴۸، الحدیث ۶۵۴۱)سنجیدَگی کی سعی فرمایئے، مذاق مسخری سے مُجتَنِب(یعنی دور) رہئے کہ مَن کَثُرَ مِزَاحُہٗ زَالَتْ ہَیْبَتُہٗ  یعنی ’’جوزیادہ ہنسی مذاق کریگا اُس کی ہیبت جاتی رہے گی۔‘‘
مفتیٔ دعوت اسلامی نے خواب میں  بتایا کہ…
	مفتیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مفتی محمد فاروق عطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے وِصال کے تین برس سات ماہ اور دس دن کے بعد شدید برسات کے سبب جب قبر کھلی تو عینی شاہدین کے بیان کے مطابق خوشبوئیں ،سبز روشنی کے علاوہ جسمِ مبارک کو ترو تازہ دیکھا گیا۔اس واقِعہ کی خوب دھوم پڑی اور مَدَنی چینل پر بھی اس کے مناظر دکھائے گئے جس کی تفصیلات دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ505صفحات کی کتاب ’’غیبت کی  
تباہ کاریاں ‘‘ صفحہ465تا468  پر دیکھی جا سکتی ہیں۔اس واقعہ کے بعد کسی مَحرَمہ نے مفتیٔ دعوتِ اسلامی قدس سرہ السامی کی خواب میں  زیارت کی تو پوچھا:آپ کو یہ رُتبہ کیسے ملا؟مرحوم خاموش رہے،بالآخر اصرار کرنے پر فرمایا(زبان پر) قفلِ مدینہ لگانے کی وجہ