Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
73 - 100
(۹)مُطَالَعَہ کرتے وقت ذِہن حاضِر اورطبیعت تَروتازہ ہونی چاہئے۔	
(۱۰) وقتِ مُطالَعَہ ضَرورتاً قلم ہاتھ میں  رکھنا چاہئے کہ جہاں  آپ کو کوئی بات پسند آئے یا کوئی ایسا جملہ یا مسئلہ جس کی آپ کو بعد میں  ضَرورت پڑ سکتی ہو ، ذاتی کتاب ہونے کی صورت میں  اسے انڈر لائن کرسکیں  ۔
(۱۱)  کتاب کے شُروع میں  عُمُوماً دو ایک خالی کاغذ ہوتے ہیں  ، اس پر یادداشت لکھتے رہئے یعنی اشارۃًچند الفاظ لکھ کر اس کے سامنے صَفْحہ نمبر لکھ لیجئے ۔  اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ اکثر کتابوں  کے شروع میں  یادداشت کے صفحات لگائے جاتے ہیں  ۔
(۱۲)  مشکِل الفاظ پر بھی نشانات لگا لیجئے اور کسی جاننے والے سے دریافت کر لیجئے ۔
(۱۳)  صرف آنکھوں  سے نہیں  زبان سے بھی پڑھئے کہ اس طرح یاد رکھنا زیادہ آسان ہے ۔
(۱۴)  وقفے وقفے سے آنکھوں  اور گردن کی ورزش کر لیجئے کیونکہ کافی دیر تک مسلسل ایک ہی جگہ دیکھتے رہنے سے آنکھیں  تھک جاتیں  اور بعض اوقات گردن بھی دُکھ جاتی ہے ۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آنکھوں  کو دائیں  بائیں ،اوپر نیچے گھمائیے۔اسی طرح گردن کو بھی آہستہ آہستہ حرکت دیجئے۔
(۱۵)  اسی طرح کچھ دیر مُطالَعَہ کر کے دُرود شریف پڑھنا شروع کردیجئے اور جب آنکھوں  وغیرہ کوکچھ آرام مل جائے تو پھرمُطالَعَہ شروع کر دیجئے۔