Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
70 - 100
اُونگھتے ہوئے مُطالَعَہ مت کیجئے
{98}اسلامی کُتُب کاخوب مُطالَعَہ کرتے رہنا چاہئے ،اس طرح ذِہن کُھلتا ہے۔مگراُونگھتے اُونگھتے پڑھنا غَلَط فَہمیوں  میں ڈال سکتا ہے۔ اُونگھتے ہوئے نَماز بھی نہ پڑھے ، پہلے کسی طرح نیند زائل کرے نیز اس حالت میں  دُعا بھی نہیں  مانگنی چاہئے کہیں  ایسا نہ ہو کہ کہنے جائے کچھ اورمنہ سے نکلے کچھ۔فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ جلد 6صَفْحَہ 318پر ہے:صحیح حدیث میں  ہے، رسولُ اللہصلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّمفرماتے ہیں : جب تم میں  کسی کونَماز میں  اُونگھ آئے تو سو جائے یہاں  تک کہ نیند چلی جائے کہ اُونگھتے میں  پڑھے گا تو کیا معلوم شاید اپنے لئے دعائے مغفِرت کرنے چلے اور بجائے دعا، بد دُعا نکلے۔(مُؤَ طَّالامام مالک ،ماجا ء فی صلوٰۃ اللّیل،ج۱، ص ۱۲۳، فتاوٰی رضویہ ج۶ ص۳۱۸ ) ایسے حالات ہی پیدا نہ ہونے دیجئے کہ اُونگھ چڑھے،نَمازِ باجماعت کیلئے پہلے ہی سے اپنے آپ کو مُستَعِد (یعنی تیار)کر لیجئے ۔ اگر رات جاگنے یا کم سونے سے نَماز میں  اُونگھ چڑھتی ہے تو رات مت جاگئے اور نیند پوری کیجئے۔ نَماز تو نَماز مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّجماعت بھی نہیں  چُھوٹنی چاہئے۔
حدیثِ پاک:’’اَلْعِلْمُ اَفضَلُ مِنَ الْعِبَادَۃِ‘‘کے اٹھارہ حُرُوف کی نسبت سے دینی مُطالَعَہ کرنے کے 18مَدَنی پھول 
(۱)اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رضا اور حُصولِ ثواب کی نیَّت سے مُطالَعَہ کیجئے۔