المَحجوب ،تَنبیہُ الْمُغْتَرِّین اور رِسالۂ قُشَیریہ وغیرہ کُتُبِ تصوُّف کا مطالَعَہ کرتے رہیں گے توخوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں خوب اضافہ ہو گا، گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کئے جانے کا جذبہ ملیگا،باطِن میں چمک دمک آئے گی اور خوب ہرے بھرے رہیں گے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کیجئے
{87}میں (سگِ مدینہ عفی عنہ)دعوتِ اسلامی کے عاممُبَلِّغِین اور اپنے مَدَنی عُلَما کے مابَین ہر دم مَحَبَّت ومَوَدَّت کی فَضا دیکھنا چاہتا ہوں۔لہٰذا اے میرے مَدَنی عالمو!آپ سب رَل مِل کر دعوتِ اسلامی کا خوب خوب خوب مدنی کام کرتے رہئے ۔ہر ماہ تین دن کے لئے مَدَنی قافلوں میں سفر بھی فرمائیے، مَدَنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے روزانہ فکرِ مدینہ کر کے مَدَنی انعامات کا رسالہ بھی پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی ۱۰ تاریخ کے اندر اندر اپنے ’’ذمے دار ‘‘کو جمع بھی کروایا کیجئے ۔ ہر وقت ’’مَدَنی حُلیے‘‘(مثلاًداڑھی اور گیسو کے ساتھ ساتھ سنّتوں بھرے سفید لباس ، کُھلے رنگ کے سبز سبز عمامے ، سر پر سفید چادر وغیرہ ) میں رہا کیجئے ۔اِس طرح دعوتِ اسلامی کے ذمّے داران و عام اسلامی بھائی آپ سے مانوس رہیں گے اور آپ ان سے اچھی طرح دین کا کام لے سکیں گے۔
مَدَنی عَطِیّات کے لئے بھاگ دوڑ
{88}مَدَنی عَطِیّات اور قربانی کی کھالوں کے تعلُّق سے یوں بھی ہمارے طَلَبہ اور