جہاد کرنے سے بہتر ہے ۔‘‘ (بُستانُ المُحَدِّ ثین ص ۳۹) تحریر کا نُمونہ یہ ہے،مَدَنی مشورہ: (مَثَلاً) دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہبہارِشریعت حصّہ16 باب ، ’’عمامے کا بیان‘‘ صفحہ 61 تا63 کا مطالَعَہ فرمائیے۔مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ ’’28 کلماتِ کفر‘‘(16صفحات) ہَدِیۃًحاصِل کرکے ضَرور پڑھئے۔ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پرمکتبۃ المدینہ کی تقریباً تمام کتابیں اور رسائل پڑھے اورحاصِل کئے جاسکتے ہیں۔
مَدَنی التِجاء لکھنے کا مضمون
{54}’’مدنی مشورہ‘‘ کے بعد اس طرح کا مضمون لکھئے:مَدَنی التِجاء : تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول میں بکثرت سنّتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہیے ۔ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں از ابتِداء تا انتِہا پابندی کے ساتھ شرکت کی مَدَنی التجاء ہے ۔تمام اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ ہر ماہ کم از کم تین دن سنّتوں بھرا سفر کریں ،صحیح اسلامی زندگی گزارنے میں مدد حاصِل کرنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ’’ مدنی انعامات‘‘ ضَرور حاصل کیجئے ۔بشمول اِس رسالے کے دعوتِ اسلامی کے دیگر رسائل ، کتب ،کیسٹیں اورV.C.D,S دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر پڑھے اور حاصِل کئے جا سکتے ہیں ۔