Brailvi Books

قسط 5: علم وحکمت کے 125مَدَنی پھول تذکرہ امیرِ اہلسنّت
38 - 100
برائے کرم! روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کرکے ہر مَدَنی ماہ (یعنی ہجری سن والے مہینے)کے ابتِدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں  کے ذِمّے دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اسکی بَرَکت سے ایمان کی حفاظت ،گناہوں  سے نفرت اور اِتّباعِ  سنّت کا جذبہ بڑھے گا۔ ہر اسلامی بھائی اپنا یہ مَدَنی ذِہن بنائے کہ ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ۔ اپنی اصلاح کے لئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش کے لئے مَدَنی قافِلوں  میں  سنّتوں  بھرا سفر کرنا ہے۔
{55} فتویٰ مکمل کرنے کے بعد پروف ریڈنگ بھی کر لیجئے (خصوصاً جب کمپوز کیا ہوا ہو)۔
مشورے کی برکتیں  
{56}جواب لکھ کر حتَّی الْوسع اہلِ علم کو مشورۃً دکھا دیجئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے فوائد آپ کھلی آنکھوں  سے دیکھیں  گے ۔  حضرتِ سیِّدُناسہل بن سعد ساعدی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حُضُورنبیِّ کریم صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم سے رِوایت کی ہے کہ جو بندہ مشورہ لے وہ کبھی بدبخت نہیں  ہوتا اور جو بندہ خود رائے اور دوسروں  کے مشوروں  سے مُستَغنِی (یعنی بے پرواہ)ہو وہ کبھی خوش بخت نہیں  ہوتا۔  (الجامع لاحکام القرآن الجزء الرابع ص ۱۹۳ )
	یقینا ہمارے مکّی مدنی آقا صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّممشورے کے محتاج نہیں  تھے مگر صَحابۂ کرام علیہم الرضوان سے مشورہ کر کے ان کی حوصلہ افزائی فرماتے اور ان کے مناسب مشورے بخوشی قَبول فرما لیتے جس کی روشن مثالیں  غزوۂ اَحزاب (غزوۂ