دی جو اچھے ادب سے بہتر ہو ۔‘‘ (اَیضاً ص۳۸۳ حدیث۱۹۵۹)
گھروں میں مَدَنی ماحول نہ ہونے کی ایک وجہ
افسوس ! آج کل ہم میں سے اکثر کے گھروں میں مَدَ نی ماحول بالکل نہیں ہے ۔ اس میں کافی حد تک ہمارا اپنا بھی قصور ہے۔ گھر والوں کے ساتھ ہماری بے انتہا بے تکلفی، ہنسی مذاق ، تو تڑاق اور بد اَخلاقی اور حد دَرَجہ بے تو جہی وغیرہ اس کے اسباب ہیں۔ عام لوگوں کے ساتھ تو ہمارے بعض اسلامی بھائی انتہائی عاجزی اورمسکینی سے پیش آتے ہیں مگر گھر میں شیر ببر کی طرح دَہاڑتے ہیں ، اس طرح گھرمیں وقار قائم ہوتا ہی نہیں اور اہلِ خانہ بے چارے اصلاح سے اکثر محروم رہ جاتے ہیں ۔ خبردار ! اگر آپ نے اپنے اَخلاق نہ سنوارے، گھر والوں کے ساتھ عاجزی اور خندہ پیشانی کا مظاہرہ کر کے ان کی اصلاح کی کوشِش نہ کی تو کہیں جہنم میں نہ جا پڑیں ۔ اللہ تبارَک و تعالیٰ پارہ28 سُوْرَۃُ التَّحْرِیْم کی آیت 6میں ارشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا وَّ قُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ
ترجَمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو ! اپنی جانوں اوراپنے گھر والوں کواُس آگ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدَمی اورپتھر ہیں۔
اہلِ خانہ کو دوزخ سے کیسے بچائیں ؟
اِس آیتِ کریمہ کے تحت خَزائِنُ العِرْفانمیں ہے : اللہ تَعَالٰی اوراُس کے