Brailvi Books

احترام مسلم
5 - 35
مَردانہ لباس والی جنّت سے محروم
	حدیث پاک میں  مردانی وَضع بنانے والی عورت کوبھی جنت سے محروم قرار دیاگیا ہے۔تو جو عورت مردانہ لباس ،یا مردانہ جوتے پہنے یا مردانہ طرزکے بال کٹوائے وہ بھی اِس وَعید میں داخل ہے۔آج کل بچوں  میں  اس بات کا کوئی لحاظ نہیں رکھا جاتا، لڑکے کو لڑکی کا لباس پہنادیا جاتا ہے جس سے وہ لڑکی معلوم ہوتا ہے جبکہ لڑکی کو مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  لڑکے کا لباس مَثَلاً پینٹ شرٹ، لڑکے کے جوتے اور ہیٹ وغیرہ پہنادیتے ہیں ، بال بھی لڑکے جیسے رکھوائے جاتے ہیں  کہ دیکھنے میں  بالکل لڑکا معلوم ہوتی ہے۔ صَدرُالشَّریعہ،بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی   لکھتے ہیں :’’ بچّوں  کے ہاتھ پاؤں  میں  بلا ضَرورت مہندی لگانا ناجائز ہے۔ عورت خود اپنے ہاتھ پاؤں  میں  لگاسکتی ہے مگر لڑکے کو لگائے گی تو گنہگار ہوگی۔ ‘‘   (بہار شریعت ج ۳ص۴۲۸)
 	اپنے بچّوں  کو ایسے بابا سوٹ بھی مت پہنائیے جن پر انسان یا جانور کی تصویر بنی ہو، بچوں  کو نیل پالش بھی نہ لگائیے اور بچوں  کی ماں  بھی ہرگز نہ لگائے کہ نیل پالش لگی ہونے کی صورت میں  اس کے نیچے ناخن پر پانی نہیں  بہتا، لہٰذا وضوو غسل نہیں  ہوتا۔
بڑ ے بھائی کا احتِرام
	والدین کے ساتھ ساتھ دیگر اہلِ خاندان مَثَلاً بھائی بہنوں  کا بھی خیال رکھنا