نامَحرم رِشتے داروں ، غیرمحرم.1 ملازِموں ، چوکیدار وں اور ڈرائیوروں سے بے تکلفی اور بے پر دَ گی سے منع نہ کرنے والے دَیُّوث، جنت سے محروم اور جہنم کے حقدار ہیں۔
یاد رکھئے!دیگر نامحرموں کے ساتھ ساتھ تایازاد، چچازاد ،ماموں زاد، خالہ زاد، پھوپھی زاد ،چچی،تائی،ممانی ،بہنوئی،خالو اورپھوپھا نیز دَیور و جیٹھ او ر بھابھی کے درمیان بھی شریعت نے پردہ رکھا ہے۔ اگر عورت مذکورہ رشتے داروں سے بے تکلف رہے گی اور ان سے شرعی پردہ نہیں کریگی توجہنم کی حق دار ہے اور شوہر اپنی اِستطاعت کے مطابق بیوی کو اِس گناہ سے نہیں روکے گا تو شرعاً وہ ’’دَیوث ‘‘ ابتداء ً جنت سے محروم اور عذاب نار کا مستحق ہے ۔ جو علانیہ دیوث ہے وہ فاسق معلن،ناقابل امامت ومردودُ الشَّہادۃ (یعنی گواہی کیلئے نالائق ) ہے ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سنتوں کی تربیت کے لیے سفر اورروزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے مَدَنی انعامات کا رسالہ پر کر کے ہر مدنی ماہ کے پہلے دن اپنے یہاں کے ذمے دار کو جمع کروانے کا معمول بنائیے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بے حَیائی کا مرض دیوثی اوردیگرگناہوں کے اَمراض بھی اُن میٹھے میٹھے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صَدقے میں دور ہوں گے جن کی حیا سے جھکی ہوئی مبارَک نگاہوں کا واسطہ پیش کرتے ہوئے میرے آقا اعلیٰ حضرت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بارگاہِ رب العزت میں عرض کرتے ہیں : ؎
یا الٰہی رنگ لائیں جب مِری بے باکیاں
اُن کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو (حدائقِ بخشش)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد