Brailvi Books

احترام مسلم
32 - 35
کے لوگ ہوں  گے ، (ان میں  سے ایک ہے) صلۂ رِحمی کرنے والا۱   {۳} رِشتہ کاٹنے والا جنت میں  نہیں  جائے گا ۲  {۴} لوگوں  میں  سے وہ شخص سب سے اچھا ہے جو کثرت سے قراٰنِ کریم کی تِلاوت کرے ، زیادہ متقی ہو،سب سے زیادہ نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے والا ہو اور سب سے زیادہ صلۂ رِحمی (یعنی رشتے داروں  کے ساتھ اچھا برتاؤ ) کرنے والا ہو۳   {۵}بے شک افضل ترین صَدقہ وہ ہے جو دشمنی چھپانے والے رشتے دار پر کیا جائے ۴  {۶} جس قوم میں قاطِعِ رِحم(یعنی رشتے داری توڑنے والا) ہو، اُس قوم پراللہکی رَحمت کا نزول نہیں  ہوتا ۵ ؎    {۷}جسے یہ پسند ہوکہ اُس کے لیے(جنّت میں )  محل بنایا جائے اوراُس کے دَرَجات بلند کیے جائیں ، اُسے چاہیے کہ جو اِس پرظلم کرے یہ اُسے معاف کرے اورجو اِسے محروم کرے یہ اُسے عطا کرے اورجو اِس سے قطع تعلق کرے یہ اُس سے ناطہ(یعنی تعلق) جوڑے  (اَلْمُستَدرَک ج۳ ص۱۲حدیث ۳۲۱۵)خحضرتِ سیِّدُنا فقیہابواللیث سمرقندی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں ، صلۂ رحمی کرنے کے 10 فائدے ہیں  :  اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رِضا حاصل ہوتی ہے ، لوگوں  کی خوشی کا سبب ہے، فرشتوں  کو مسرت ہو تی ہے ،مسلمانوں  کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے، شیطان کو اس سے رَنج پہنچتا ہے،عمربڑھتی ہے،رِزق میں  برکت ہو تی ہے، فوت ہوجانے والے آباء و اجداد(یعنی مسلمان باپ دادا) خوش ہوتے ہیں  ، آپس میں  مَحَبَّتبڑھتی ہے،وفات کے بعداس کے ثواب میں  اِضافہ ہو جا تا ہے،کیونکہ لوگ اس
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱   اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطاب ج۲ص۹۹حدیث۲۵۲۶۔  ۲   :   بُخاری ج۴ ص۹۷ حدیث۵۹۸۴۔  ۳   :  مُسندِ اِمام احمد ج۱۰ ص۴۰۲حدیث۲۷۵۰۴۔ ۴   :   ایضاج۹ص۱۳۸حدیث۲۳۵۸۹ ۔
۵   :  اَلزَّواجِر ج۲ ص۱۵۳