Brailvi Books

احترام مسلم
31 - 35
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت شمع بزم ہدایت ،نوشۂ بز م جنت  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر  جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ  جنت  میں  میرے ساتھ ہو گا ۔
(اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)
سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا
جنت میں  پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’قطعِ رحمی حرام ہے‘‘ کے13 حُرُوف کی نسبت سے  صِلۂ رِحْمی کے13مَدَنی پھول
	خفرمانِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ : وَاتَّقُوا اللہَ الَّذِیۡ تَسَآءَلُوۡنَ بِہٖ وَالۡاَرْحَامَ ؕ ۱   
ترجَمۂ کنز الایمان:’’ اوراللہ  سے ڈرو، جس کے نام پر مانگتے ہو اور رِشتوں  کا لحاظ رکھو ۔‘‘ اس آیت ِ مبارَکہ  کے تحت’’ تفسیرمظہری ‘‘میں  ہے: یعنی تم قطع رِحم( یعنی رشتے داروں  سے تعلق توڑنے) سے بچو ۲ خ 7فرامِینِمصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم {۱}جو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ صلہ ٔرِحمی کرے ۳  {۲} قیامت کے دن اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عرش کے سائے میں  تین قسم
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱    پ۴،اَلنّساء:۱ ۔  ۲   :  تفسیرِمظہری ج۲ ص۳   ۔  ۳   :  بخاری ج۴ص۱۳۶ حدیث ۶۱۳۸