دوسرا شخص اُس کپڑے کو اُٹھا کر وہاں نہ بیٹھے کہ بیٹھنے والے کا قبضہ سابق (یعنی پہلے سے) ہو گیا ہے۔(مگر یہ قبضہ تھوڑی دیر کیلئے ہے جیسا کہ آگے چل کراعلیٰ حضرت فرماتے ہیں :) ایسا قبضہ تھوڑی دیر کیلئے مسلم(یعنی مانا جاتا )ہے جیسا (کہ) کپڑا رکھ کر وضو کو جانے میں ، نہ یہ کہ مسجد میں اپنی کوئی چیز رکھ دیجئے اور وہ جگہ ہمیشہ آپ کیلئے مخصوص ہو جائے کہ جب آیئے دوسروں پرتَقدیم(یعنی فوقیت) پایئے،یہ ہرگز نہ جائز نہ مقبول۔ (فتاوٰی رضویہ ج۱۶ص۱۴۸)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافِلوں میں مسلسل سنتوں بھرے سفرکی سعادت اورہر مَدَنی ماہ کے پہلے دن مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پرکر کے جمع کروانے کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بطفیل مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مجلس کے آداب ، دوسروں کی حق تلفیوں اور دِل آزاریوں سے اِجتناب اور احترام مسلم بجالانے کا ذِہن بنے گا اور اِس مَدَنی تربیت کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ حج و زیارتِ مدینہ کا شرف حاصِل ہوگا اور وہاں بھی اِن سنّتوں پر عمل نصیب ہو گا۔ ؎
تیرے دیوانے سب، آئیں سوئے عَرَب
دیکھیں سارے حرم، تاجدارِ حرم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دل نہ دُکھائیے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!احترامِ مسلم کا تقاضَا یہ ہے کہ ہر حال میں ہر مسلمان