Brailvi Books

احترام مسلم
25 - 35
دو کے بیچ میں  گھسنا
        اگر دوآدمی پہلے سے بیٹھے ہوں  تو ان کی اجازت کے بغیر ان کے درمیان جاگھسنا سخت بداَخلاقی اور احترام مسلم کی سراسر خلاف ورزی ہے۔چنانچہ شہنشاہِ مدینہ ،راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’کسی شخص کیلئے یہ حلال نہیں  کہ دو آدمیوں  کے درمیان ان کی اجازت کے بغیر جدائی کردے۔‘‘  ۱؎( یعنی ان کی اجازت کے بغیر ان کے درمیان بیٹھ جانا حلال نہیں )  حضرتِ سَیِّدُنا حذیفہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ   کی رِوایت کے مطابق جوحلقے کے بیچ جابیٹھے ایسا آدمی سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی زَبانی ملعون ہے۔۲؎ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کا یہ بھی فرمان ہے کہ ایک شخص دوسرے کو اُس کی جگہ سے اُٹھاکر خود نہ بیٹھ جائے مگر بیٹھنے والے کشادگی کردیا کریں۔     ( مُسلِم ص۱۱۹۹ حدیث۲۱۷۷)
	اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کافرمانِ عالیشان ہے:جوشخص اپنی مجلس سے اُٹھے اور پھر واپس آجائے تو اپنی جگہ کا وہی زِیادہ حقدار ہے۔( ایضاً حدیث۲۱۷۹)
 صف میں  چادر رکھ کر جگہ روکنا
      میرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت، مولاناشاہ امام اَحمد رضا خان  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  فرماتے ہیں : کوئی شخص مسجد میں  آیا ایک جگہ بیٹھا پھر وُضو کیلئے گیا اور اپنا کپڑا وہاں  چھوڑ کر گیا،
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱       ابوداوٗد ج۴ ص۳۴۴ حدیث۴۸۴۵ ۲       تِرمِذی ج۴ ص۳۴۶ حدیث ۲۷۶۲