Brailvi Books

احترام مسلم
21 - 35
فرماتے ہیں  کہ غزوۂ بدر میں  فی اونٹ تین افراد تھے۔ چنانچِہ حضرتِ ابولبابہ اور حضرتِ علی  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سواری میں  شریک تھے۔دونوں  حضرات کا بیان ہے کہ جب سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیدل چلنے کی باری آتی تو ہم دونوں  عرض کرتے کہ سرکار! آپ سوارہی رہئے ،حضور کے بدلے ہم پیدل چلیں  گے۔ ارشاد ہوتا :’’تم مجھ سے زِیادہ طاقتور نہیں  ہو اور میں  بہ نسبت تمہارے ثواب سے بے نیاز نہیں  ہوں۔‘‘ (یعنی مجھ کو بھی ثواب چاہئے پھر میں  کیوں  پیدل نہ چلوں !)	             (شرحُ السّنۃ ج۵ ص۵۶۶حدیث۲۶۸۰)
 مَدَنی قافِلے میں  سفر کیجئے 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلے میں  مسلسل سفرکی سعادت اور مَدَنی انعامات کا  رسالہ پر کرکے ہرمَدَنی ماہ جمع کروانے کی برکت سے  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  بطفیل مصطفٰے  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  اپنی نشست دوسروں  کو پیش کرنے کیلئے ایثار کا جذبہ پیدا ہوگااور اس کی برکت سے  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ   سفر حج و دیدارِ مدینہ بھی نصیب ہوگااور اِثنائے سفر بھی مد ینے کے مسافروں  کیلئے منٰی شریف ، مزدلفہ شریف، عرفات شریف اور مکّۂ مکرَّمہ و مدینۂ منوَّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً    میں  دیوانگی کے ساتھ نشستیں  پیش کرتے رہنے کی سعادتیں  ملتی رہیں گی۔    ؎  
یارب! سوئے مدینہ مستانہ بن کے جاؤں
اُس شمع دو جہاں  کا پروانہ بن کے جاؤں