Brailvi Books

احترام مسلم
15 - 35
مگر یہ سوچتے ہوئے وہ غصے  کو پی گیا کہ میں  بھی تو خطائیں  کرتا رَہتا ہوں اگر آج میں  نے بیوی کی خطا پر سختی سے گرفت کی تو کہیں  ایسا نہ ہوکہ کل بروزِقیامت اللہ عَزَّ وَجَلَّ  بھی میری خطاؤں  پر گرفت فرمالے ۔چنانچہ اُس نے دل ہی دل میں  اپنی زَوجہ کی خطا معاف کردی۔ اِنتقال کے بعد اس کوکسی نے خواب میں  دیکھ کر پوچھا، اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا ؟ اُس نے جواب دیا کہ گناہوں  کی کثرت کے سبب عذاب ہونے ہی والاتھا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  نے فرمایا: میری بندی نے سالن میں  نمک زیادہ ڈال دیا تھا اور تم نے اُس کی خطا معاف کردی تھی ،جاؤ میں بھی اُس کے صلے میں  تم کوآج معاف کرتا ہوں۔
        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عاشقان رسول کے مدنی قافلے میں سفرکی سعادت اور ہر ماہ مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پر کر کے جمع کروانے کی برکت سے  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  بطفیل مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  گھریلو شکر رَنجیاں  دُور ہوں  گی اور آپ کا گھر خوشیوں  کا گہوارہ بنے گا اور  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کے خاندان کو مدینۂِ منوّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً   کا نظارہ نصیب ہوگا۔    ؎   
سویا ہوا نصیب جگا دِیجئے حضور		میٹھا مدینہ مجھ کو دکھا دیجئے حضور
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شوہر کے حُقُوق
	بیوی کو بھی چاہئے کہ اپنے شوہر کیساتھ نیک سلوک کرے۔ چنانچہ میٹھے میٹھے آقا،