Brailvi Books

احترام مسلم
14 - 35
اور اس کا توڑنا طلاق دینا ہے۔‘‘		 	   ( مُسلِم ص۷۷۵ حدیث۱۴۶۸)
 زوجہ کے ساتھ نَرمی کی فضیلت
	معلوم ہوا کچھ نہ کچھ خلافِ مزاج حرکتیں  اس سے سرزد ہوتی ہی رہیں  گی۔مرد کو چاہئے کہ صبر کرتا رہے ۔ نبیوں  کے سروَر،حسنِ اَخلاق کے پیکر ،محبوب رب اکبر  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ روح پرور ہے:’’کامل ایمان والوں  میں  سے وہ بھی ہے جو عمدہ اَخلاق والا اور اپنی زَوجہ کے ساتھ سب سے زیادہ نَرم طبیعت ہو۔‘‘     (ترمِذی ج۴ص۲۷۸ حدیث۲۶۲۱)
عورت کے ساتھ درگزر کا معاملہ رکھئے 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس حدیثِ پاک میں  اُن لوگوں  کے لئے دعوتِ فکر ہے جو بات بات پر اپنی زَوجہ کو جھاڑتے بلکہ مارتے ہیں۔ ایک صنف نازُک پر قوت کا مظاہرہ کرنا اور خوامخواہ رعب جھاڑنا مردانگی نہیں۔اگرچہ عورت کی بھول ہو تب بھی درگزرسے کام لینا چاہئے کہ جب عورت سے کثیرمنافع بھی حاصل ہوتے ہیں  تو اُس کی نادانیوں پر صبربھی کرنا چاہئے ۔نبی رحمت، شفیع امت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا فرمانِ عالیشان ہے:’’مؤمن مرد مومنہ عورت سے دشمنی نہیں  رکھ سکتا۔اگر اس کی ایک خصلت بری لگے گی تو دوسری پسند آجائے گی۔‘‘
( مُسلِم ص۷۷۵ حدیث۱۴۶۹)
 نمک زیادہ ڈال دیا
	کہتے ہیں  :ایک آدَمی کی بیوی نے کھانے میں  نمک زیادہ ڈال د یا۔ اسے غصّہ  تو بَہُت آیا