Brailvi Books

حقوق العباد کیسے معاف ہوں
6 - 46
	’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت، عظیمُ المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین ومِلَّت، حامیٔ سنّت، ماحیٔ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر وبَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولانا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں  مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں  کے مطابق حتَّی الْوُسع سَہْل اُسلُوب میں  پیش کرنا ہے۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں  اِس عِلمی، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں  ہر ممکن تعاون فرمائیں  اور مجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں  اور دوسروں  کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں۔
	اللہ عزّوجل ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کو دن گیارہویں  رات بارہویں  ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرما کر دونو ں  جہاں  کی بھلائی کا سبب بنائے۔ ہمیں  زیرِ گنبدِ خضرا شہادت، جنّت البقیع میں  مدفن اور جنّت الفردوس میں  اپنے مدنی حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پڑوس نصیب فرمائے۔  آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


											 					 
                   					                                                                                                                                                         رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ