Brailvi Books

حقوق العباد کیسے معاف ہوں
7 - 46
 بسم اﷲ الرحمن الرحیم
پیش لفظ
	 اعلی حضرت، امام اہلسنت، مجدد دین و ملت، مولانا الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن زبردست عالمِ دین، عظیم مفسِّر ومحدِّث ا ورفقیہ بے بدل تھے جنہوں  نے اپنی پوری زندگی دین متین کی حفاظت وصیانت، شانِ اُلوہیت کی پاسبانی اور مقامِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی نگہبانی میں  گزار دی، ساتھ ساتھ علومِ دِینیہ ودُنیویہ مثلاً: عقائد وکلام، تفسیر واصولِ تفسیر، حدیث واصولِ حدیث، فقہ و اصولِ فقہ ،معانی وبدیع، نظم ونثر، سائنس وفلسفہ، حساب وجیومیٹری، توقیت وہندسہ، فلکیات ونُجوم، سیاسیات ومعاشیات اور دیگر بے شمار علوم کی خدمت میں  اپنے آپ کو مصروف رکھا ان تمام تر علمی اور تحقیقی خدمات پر آپ  رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی بے شمار تصانیف شاہد عدل ہیں  خصوص بالخصوص ۳۳ جلدوں  پر مشتمل ’’فتاوی رضویہ شریف‘‘ اُمتِ مسلمہ کی اِصلاح کے لیے ایک انمول تحفہ ہے جس کی فیض رسانیاں  علمائ، فضلائ، مشائخِ کرام، مُفتیانِ عظام، پروفیسرز واِسکالرز الغرض ہر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق اشخاص اس لاجواب وبے مثال تصنیف کے توسُّط سے علمی جواہر پارے اپنے دامنوں  میں  سمیٹ رہے ہیں  اسی طرح آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اِصلاحِ معاشرہ کے پیشِ نظر لوگوں  کو زبان وقلم اوردرس وبیان کے ذریعے حقوق اللہ، حقوق العباد، حقوق الزوجین، حقوق الاولاد اور دیگر حقوق کی ادائیگی کی خوب ترغیب دلائی یہاں  تک کہ اپنے فتاوی میں  بھی اس کا خوب اہتمام فرمایا اور رسائل بھی لکھے کیو نکہ اِیمان کے بعد دین ودنیا میں  بندے کی فوز وفلاح کا مدار حقوق کی ادائیگی پر ہے، حدیث مبارکہ میں  ہے کہ حضور پُرنور شافع یوم النشور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں :