Brailvi Books

حقوق العباد کیسے معاف ہوں
5 - 46
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
أَمَّا بَعْدُ: فَأَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
کُتُبِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالی علیہاور المدینۃ العلمیۃ
از: بانیِ دعوتِ اسلامی، عاشقِ اعلیٰ حضرت، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت
حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ
الحمد للّٰہ علٰی إِحْسَانِہٖ وَبِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم
	تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘ نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں  عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد مجالس کا قیام عمل میں  لایا گیا ہے جن میں  سے ایک مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام کَثَّرَھُمُ اللہُ تعالٰی پر مشتمل ہے، جس نے خالص علمی، تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :
	(۱)  شعبۂ کتُبِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ	 	(۲) شعبۂ تخریجِ کُتُب
	(۳) شعبۂ درسی کُتُب				 (۴) شعبۂ اصلاحی کُتُب
	(۵) شعبۂ تراجمِ کُتُب				 (۶) شعبۂ تفتیشِ کُتُب