حدیثِ پاک ’’ تَھَادَوْا تَحَابُّوْا ‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی‘‘)موطأ إمام مالک، ج۲،ص۴۰۷، رقم: ۱۷۳۱،دارالمعرفۃ بیروت( پرعمل کی نیت سے )ایک یا حسبِ توفیق تعداد میں ( یہ کتابیں خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا{17}جن کو دوں گا حتّی الامکان انہیں یہ ہدف بھی دوں گا کہ آپ اتنے (مثلاً 5)دن کے اندر اندر مکمل پڑھ لیجیے{18}اس کتاب کے مطالَعہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا{19}جو مسئلہ سمجھ میں نہیں آئے گا اس کے لیے آیت ِکریمہ ’’فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ اِنۡ کُنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾‘‘ (پ۱۴، النحل:۴۳) ترجمہ کنز الایمان: ’’ تو اے لوگو علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں۔‘‘ پر عمل کرتے ہوئے علماء سے رجوع کروں گا{20}حقوق اللہ و حقوق العباد کو اچھے طور پر ادا کرنے کی کوشش کرونگا۔ {21} کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا۔ (ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)
اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ
العالیہکا سنّتوں بھرا بیان ’’نیّت کا پھل‘‘اورنیتوں سے متعلق آپ کے
مُرتّب کردہ کارڈ اور پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ
سے ھدیّۃًحاصِل فرمائیں۔