Brailvi Books

حرص
96 - 228
کی وجہ سے دن چڑھے اٹھتا ۔جب آنکھ کھلتی توآوارہ دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق میں لگ جاتا ۔میری جوانی کا بہترین وقت غفلتوں کی نَذْر ہورہا تھا ۔میرے ماں باپ میری حرکتوں کی وجہ سے سخت پریشان رہتے مگر مجھے ان کا کوئی اِحساس نہ تھا۔ایک دن میں ٹی وی پر فلمیں دیکھنے میں مصروف تھا ،ریموٹ میرے ہاتھ میں تھا ،اس دوران میں نے چینل بدلنے شروع کئے تو ایک چینل پر سبز سبز عمامہ سجائے اسلامی بھائی بیان کررہے تھے ۔میں تو فلمیں دیکھنے کے موڈ میں تھا ایسے میں شیطان مجھے مذہبی بیان کہاں سننے دیتا! چنانچہ پہلے تو میں نے چینل بدلنا چاہا پھر میں نے سوچا کہ دیکھوں تو سہی یہ ’’مدنی چینل‘‘ والے کیا بتاتے ہیں؟ جوں جوں بیان سنتا گیا میری ندامت بڑھتی چلی گئی ،آنکھوں سے شرم کا پانی بہنے لگا۔اب میں خوابِ غفلت سے بیدار ہوچکا تھا ۔میں نے اپنے پچھلے گناہوں سے توبہ کر لی ۔صبح میں نے اپنے علاقے کے اسلامی بھائیوں سے رابطہ کیا اور دعوتِ اسلامی کی بہاریں لُوٹنے والوں میں شامل ہوگیا ۔آج سبز سبز عمامہ میرے سر پر ہے ،چہرے پر داڑھی شریف ہے ،نمازوں کا اہتمام میری عادت ہے اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!  ڈویژن مشاورت میں مَدَنی انعامات کی ذمہ داری نبھانے کے لئے کوشاں ہوں ۔
مَدَنی چَینل کی مُہِم ہے نفس وشیطاں کے خلاف 
				جو بھی دیکھے گا کریگا  اِنْ شَآءَ اللہ  اِعتراف
نفسِ  اَمَّارہ  پہ ضَرب  ایسی  لگے گی زور دار
				کہ ندامت کے سبب ہوگا گنہگار اشکبار