فلموں ڈراموں کا سلسلہ ختم کردیجئے (جبکہ آپ کی گھر میں چلتی ہو ورنہ منت سماجت کے ذریعے اپنے بڑوں کا ذہن بنا کر یہ کام کرلیجئے)اورصِرْف وصِرْف 100فیصد اسلامی چینلمَدَنی چینل دیکھا کیجئے ۔ مَدَنی چینل کی بہاروں کے کیا کہنے ! اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل دیکھ کر بعض کفّار کو تو ایمان کی دولت ہی نصیب ہو گئی ! نیز نہ جانے کتنے ہی بے نمازی نمازی بن گئے ، متعدِّد افراد نے گناہوں سے توبہ کر کے سنّتوں بھری زندگی کا آغاز کردیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل سوفیصدی اسلامی چینل ہے، نہ اس میں موسیقی ہے نہ ہی عورت کی نمائش ۔ مَدَنی چینل میں کیا ہے؟اس میں فیضانِ قراٰن، فیضانِ حدیث،فیضانِ انبیا،فیضانِ صحابہ اور فیضانِ اولیاء ہے۔ اِس میں تلاوتیں،نعتیں،منقبتیں ہیں، دعا و مُناجات میں اِلحاح وزاری کے دل ہِلا دینے والے اورعشقِ رسول میں رونے، رُلانے اور تڑپانے والے رقّت انگیز مناظِر ہیں، دارالافتاء اہلسنّت،روحانی طبّی علاج،سنّتوں بھرے مَدَنی پھول آخِرت بہتر بنانے والی خوب مدنی بہاریں ہیں۔ الغَرَض مَدَنی چینل ایک ایسا چینل ہے کہ اس کے ذَرِیعے انسان گھر بیٹھے اچّھا خاصا علمِ دین سیکھ سکتا ہے۔آئیے میں آپ کو ایک مَدَنی بہار سُناتا ہوں، چنانچہ
مدنی چینل اصلاح کا ذریعہ بن گیا
سبی(بلوچستان )کے ایک اسلامی بھائی (عمر تقریباً 22سال)کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میں یادِ خدا سے دُور دنیا کی لذتوں میں گم اور گناہوں میں مشغول تھا ۔ رات کو جب تک ایک فلم نہیں دیکھ لیتا تھا مجھے نیند نہیں آتی تھی ۔رات دیر تک جاگنے