اور آپ کے گھر والے کس قسم کےمُخَرِّبِ اَخلاق ڈرامے،ناچ گانے اور نازیبا فلمیں بِلاناغہ دیکھتے ہیں !کیا آپ نہیں جانتے کہ انسان جو کچھ دیکھتا ہے اس کا اثر ضرور قبول کرتا ہے اور وہی کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ فلمیں ڈرامے دیکھنے کے بعد انسان بے راہ رَوِی کی طرف مائل ہوگا یا پھر نیک رَوِی کی طرف!کیا کوئی کیچڑ سے بھرے گڑھے میں کُودنے کے بعد اپنا دامن صاف رکھ سکتا ہے؟ اگر نہیں تو کیا آپ بھی اپنے گھر سے فلمیں ڈرامے دیکھنے کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے کسی ایسی ہی آگ کا انتظار کررہے ہیںجس نے مذکورہ نوجوان کی جوانی برباد کردی!ٹی وی پر فحش مناظر دیکھنے کی وجہ سے اس کے ساتھ جو کچھ پیش آیا کچھ بعید نہیں کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے نوجوان اِسی طرح کے گھناؤنے نتائج بُھگت چکے ہوں ! شاید آپ یہ کہہ کر جان چھڑانے کی کوشش کریں کہ ہمیں اپنے بچوں پر اِعتماد ہے،تو پھر بتائیے کہ کیا شیطان پر بھی بھروسہ ہے کہ وہ جو سب کو جہنم کی طرف ہانکنے پر تُلا ہوا ہے آپ کی اولاد یا آپ کو چھوڑ دے گا! کہیں ایسا تو نہیں کہ خود آپ کے دل ودماغ پر فلموں ڈراموں کی اتنی حِرْص چھائی ہوئی ہے کہ گھروالوں میں سے جو اِن چیزوں سے بچنا چاہے وہ آپ کو اچھا نہ لگتا ہو بلکہ آپ اسے بھی اِس نشے کا شکار کرنے کے لئے کوشاں ہوجاتے ہوں !
مدنی چینل دیکھئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر آپ اسی طرح کے کسی اَلمناک سانحے اور جہنم کی آگ سے خود کو اور اپنے گھر والوں کوبچانا چاہتے ہیں توآج بلکہ ابھی سے اپنے گھر سے