ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ پر کہ جن کی بنائی ہوئی تحریک دعوتِ اسلامی کی بدولت میں گناہوں کی دلدل سے نکلنے میں کامیاب ہوسکا ۔
گرآئے شرابی مٹے ہر خرابی چڑھائے گا ایسا نشہ مَدَنی ماحول
اگر چور ڈاکو بھی آجائیں گے تو سُدھر جائیں گے گر ملا مَدَنی ماحول
نَمازیں جو پڑھتے نہیں ہیں ان کو لارَیب
نمازی ہے دیتا بنا مَدَنی ماحول
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۰۱) مجھے میرے باپ نے برباد کردیا!
شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ لکھتے ہیں:ایک نوجوان نے مجھے ایک دردناک مکتوب دیا، جس کا لُبِّ لباب کچھ یوں ہے:میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے نیا نیا وابَستہ ہوا تھا۔ ایک بار رات کے ابتِدائی حصّے میں اپنے کمرے کے اندر معصیَّت پر نَدامت کے باعِث ہاتھ اٹھائے رو رو کر اپنے گناہوں سے توبہ کررہا تھا۔ رونے کی آواز سن کر والِد صاحِب گھبرا کر میرے کمرے میں آگئے۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ناواقِفِیَّت و دُوری کے باعِث میری گِریہ و زاری اُن کی سمجھ میں نہیں آئی۔ اُنہوں نے میرا بازو تھام کر مجھے کھڑا کردیا اور پکڑ کر اپنے کمرے میں بٹھا کر.T.V آن کرکے کہا: باِلکل ہی مولوی مت بن جاؤ، یہ بھی دیکھ لیا کرو۔میں اگرچِہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے فلموں، ڈِراموں اور گانے باجوں سے