Brailvi Books

حرص
87 - 228
شرابی پر لعنت برستی ہے
	رسولِ اَکرم، شاہ ِبنی آدم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے شراب کے معاملہ میں 10بندوں پر لعنت فرمائی ہے: (۱)شراب بنانے والا (۲)بنوانے والا (۳)پینے والا (۴)اُٹھانے والا (۵)اُٹھوانے والا (۶)پلانے والا (۷)بیچنے والا (۸)اس کی قیمت کھانے والا (۹)خریدنے والا اور (۰۱)خریدوانے والا۔ 
     (سنن الترمذی، کتاب البیوع، باب النھی ان یتخذ الخمر خلّا، الحدیث۹۹۲۱،ج۳ ،ص ۷۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شراب کے طبّی نُقصانات
	دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ1548 صَفحات پر مشتمل کتاب، فیضانِ سنّت صَفْحَہ 426پر شیخِ طریقت، امیر ِاہلسنّت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: اسلام نے شراب نوشی کو جو حرام قرار دیا ہے اِس میں بے شمار حکمتیں ہیں، اب کُفَّار بھی اِس کے نقصانات کو تسلیم کرنے لگے ہیں، چُنانچِہ ایک غیر مسلم مُحَقِّق کے تَاَثُّرات کے مطابِق شروع شروع میں تو بدنِ انسانی شراب کے نقصانات کا مقابلہ کر لیتا ہے اور شرابی کو خوشگوار کیفیت مل جاتی ہے مگر جلد ہی داخِلی (یعنی جسم کی اندرونی) قوتِ