Brailvi Books

حرص
83 - 228
جب ان کیلئے قَبر کھودی گئی تو اُس سے مُشک وعَنبر کی لَپٹیں آنے لگیں۔جوں ہی دونوں کے جنازے لائے گئے تو آسمان سے صدا آنے لگی:اِصْبِرُوا حتّٰی تُصَلِّیَ عَلَیْھِمَا الْملٰئِکَۃُ یعنی صبر کرو یہاں تک کہ ان پر فرشتے نمازِجنازہ پڑھ لیں۔ تدفین کے بعد اللہ ربُّ العٰلمین جَلَّ جَلاَ لُہ نے خوش نصیب عابِدکی قَبْرپر چنبیلی کو اُگایا۔ لوگوں نے مزارِ پُر انوار پر ایک کَتْبہ آویزاں پایا جس میں کچھ اس طرح مضمون تھا:بسم اللہالرحمٰن الرحیم اللہعَزَّوَجَلَّ کی طرف سے اپنے بندے اور ولی کی طرف ۔ میں نے اپنے فِرِشتوں کو جَمع فرمایا، جبرئیل (علیہ السلام)نے خُطبہ سنایا اور میں نے پچاس ہزار دُلہنوں کے ساتھ جنَّتُ الفردوس میں اِس(اپنے ولی)کا نِکاح فرمایا۔ میں اپنے فرماں برداروں اور مُقَرَّبوں کو ایسے ہی اِنعاموں سے نوازتا ہوں۔ 
(بَحرُ الدُّمُوع ص ۹۶۱  مُلَخَّصاً )
؎  عَفْو کر اور سدا کے لئے راضی ہوجا
گر کرم کردے تو جنّت میں رہوں گا یاربّ!
(وسائل بخشش ص ۱۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۸)برائیوں کی ماں
	امیرالمومنین حضرت سیدنا عثمانِ غنی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے ایک دن خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ میں نے حضور نبی ٔرحمت، شفیعِ اُمت صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو یہ ارشاد فرماتے سنا: برائیوں کی ماں(یعنی شراب) سے بچو کیونکہ تم سے