Brailvi Books

حرص
78 - 228
کو شدید بدبومحسوس ہوگی تووہ کہیں گے:ہم نے اس سے گندی بدبو کبھی محسوس نہیں کی!توانہیں بتایا جائے گا:یہ زانیوں کی شرمگاہوں کی بدبو ہے۔(کتاب الکبائر،ص۷۵)
	(۴)منقول ہے کہ جہنم میں ایک وادی ہے جس میں سانپ اور بچھو ہیں۔ہر بچھو ،خچر کے برابر موٹا ہے ۔ ان میں سے ہر ایک کے ستر ڈنک ہیں اور ہر ڈنک میں ایک زہر کی تھیلی ہے۔یہ زانی کو ڈنک ماریں گے اور اپنا زہر اس کے بدن میں چھوڑ دیں گے ، زانی اس کے درد کی تکلیف کو ہزار سال تک محسوس کریگا ۔پھر اس کا گوشت زَرد پڑ جائے گا اور اس کی شرمگاہ سے پیپ اور زرد پانی بہنے لگے گا۔(کتاب الکبائر،ص۹۵)
ہم قَہرِ قَھّار اور غَضَبِ جبّار سے اُسی کی پناہ کے طلبگار ہیں۔ 
؎   گناہوں نے میری کمر توڑ ڈالی
مِرا حَشْر میں ہوگا کیا یا الٰہی
(وسائل بخشش ص ۸۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کیا آپ کو یہ گوارا ہوگا؟
	بدکاری کی گندی لذت کے شوقین لمحہ بھر کے لئے سوچیں کہ اگر یہی کام کوئی اور میری بہن یابیٹی یابہویا بیوی کے ساتھ کرے تو کیا مجھے گوارا ہوگا ؟ یقینا نہیں ! تو پھر کوئی دوسرا یہ کیسے گوارا کرسکتا ہے کہ آپ اس کی بہن یابیٹی یابہویا بیوی کے ساتھ حرام کاری کریں ،شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسانے والے کو یاد رکھنا چاہئے کہ کوئی اس کے گھر پر بھی پتھر برسا سکتا ہے ۔اس ضمن میں ایک سبق آموز روایت ملاحظہ کیجئے: