Brailvi Books

حرص
77 - 228
ہمیں اس کاپردہ رکھنا لازِم ہے اور دوسرے پر ظاہر کرنا گناہ ۔یقیناغیبت اور آبروریزی کا عذاب برداشت نہیں ہوسکے گا۔ (پردے کے بارے میں سوال جواب ص ۹۸۳)
زنا کی اُخروی سزا ئیں
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ بالا سزاؤں کا تعلُّق تودُنیاوی زندگی سے ہے ،اگر زنا کا حریص بغیر توبہ کے مر گیا تو اسے انتہائی دردناک عذابات کا سامنا کرنا پڑے گا :مثلاً
	(۱)جہنَّم میں ایک ’’غیّ ‘‘نامی وادی ہے اس کی گرمی اورگہرائی سب سے زیادہ ہے اس میں ایک ہولناک کنواں ہے جس کا نام ’’ہب ہب‘‘ہے جب جہنَّم کی آگ بجھنے پرآتی ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ  اُس کُنویں کو کھول دیتاہے جس سے وہ بدستور بھڑکنے لگتی ہے یہ ہولناک کُنواں بے نَمازیوں ، زانیوں ، شرابیوں ، سودخوروں اورماں باپ کو اِیذادینے والوں کے لیے ہے۔ (بہارِ شریعت ج۱،حصہ ۳،ص۴۳۴)
	(۲) علامہ شمس الدین ذہبی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی نقل فرماتے ہیں کہ زبورشریف میں ہے: زانیوں کو ان کی شرمگاہوں کے ذَرِیعے جہنَّم میںلٹکایا جائے گا اور لوہے کے کوڑوںسے مارا جائے گا۔ جب کوئی زانی اس سزا سے بچنے کے لیے مدد طلب کرے گا تو فرشتے کہیں گے کہ تیری یہ آواز اُس وقت کہاں تھی جب تو ہنستا تھا، خوش ہوتا اور اکڑتا تھا۔ نہاللہتعالیٰ کی عظمت کو دیکھتا اور نہ ہی اس سے حیا کرتا تھا۔( کتاب الکبائر ،ص ۵۵)
	 (۳)حضرت مکحول دمشقی تابعی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ دوزخیوں