لوگوں میں فساد کروانے کے لئے اُن کی باتیں ایک دوسرے تک پہنچانا چغلی ہے ۔(شرح مسلم للنووی ج۱،جزء ۲،ص۲۱۱)چغل خور محبتوں کا چور ہے، آج ہمارے معاشرے میں محبتوں کی فضا آلُودہ ہونے کا ایک بڑا سبب چغل خوری بھی ہے ،لوگوں کے درمیان چغلیاں کھا کر فساد بَرپا کرکے اپنے کلیجے میں ٹھنڈک محسوس کرنے والے کو کل جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جلنا پڑے گا ،اگر کبھی زندگی میں یہ گناہ ہوا ہوتو توبہ کرکے یہ نیت کرلیجئے کہ ہم چغلی کھائیں گے نہ سُنیں گے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔
سنوں نہ فُحش کلامی نہ غیبت وچغلی
تِری پسندکی باتیں فَقَط سنا یارب
(وسائلِ بخشش ،ص۳۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۷)زانیوں کاانجام
مِعراج کی رات سَرورِکائنات، شاہِ مَوجودات صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم تَنُّورجیسے ایک سُوراخ کے پاس پہنچے اس کے اندر جھانک کر دیکھا تو اس میں کچھ ننگے مرد اور عورتیں تھیں اچانک ان کے نیچے سے آگ کا شعلہ اُٹھتا تو مرداور عورتیں دھاڑیں مارتے اور ہائے ہائے کرتے۔ سرکارِ عالم مدارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اِستفسار پر حضرتِ سیِّدُنا جبرئیلِ اَمین علیہ السلام نے عرض کی: یہ زانی مرد اور زانیہ عورَتیں ہیں۔ (مسند امام احمد بن حنبل ج۷ص۹۴۲حدیث۵۱۱۰۲ ملتقطاًدارالفکربیروت)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!زِنا کی برائی محتاجِ بیان نہیں ،یہ بھی حرام اور جہنم