Brailvi Books

حرص
71 - 228
 خوروں نے رقم نہ ملنے پر کھاریاں کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔٭ راولپنڈی میں ویسٹرج کے علاقے میں ایک شخص کو سود خور نے چُھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔
	ایسی مثالیں بکثرت ملیں گی کہ مسلمانوں کی بیشتر جائیدادیں سُود کی نذر ہوگئیں ۔پھر قرض خواہ کے تقاضے اور اس کے تشدُّد آمیز لہجے سے رہی سہی عزت پر بھی پانی پڑجاتا ہے،شرح سُود زیادہ ہونے کی وجہ سے کچھ ہی عرصے میں قرض لی گئی رقم دُگنی بلکہ اس سے بھی زیادہ ہوجاتی ہے جسے پورا کرنا سُودی قرض لینے والوں کی پہنچ سے باہر ہوجاتا ہے پھر سُود خور اپنی رقم کی واپسی کیلئے ان کے بچے تک اِغوا کر لیتے ہیں  اور رقم نہ ملنے پر انہیں قتل بھی کر دیتے ہیں۔ افسوس کہ لوگ یہ ساری تباہی بربادی آنکھوں دیکھ رہے ہیں مگر عبرت نہیں ہوتی، آنکھیں نہیں کھلتیں اوروہ اپنے بچوں کی شادیوں، ان کی تعلیم یا بیماری پر اٹھنے والے اخراجات پورے کرنے کیلئے سود خوروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں ۔یاد رکھئے !سود کا وبال یہیں تک محدود نہیں بلکہ آخرت کا عذاب الگ ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ  ہم سب کو اپنی پناہ و عافیت میں رکھے۔ ٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
سود خوروں کی سزاؤں کی جھلکیاں
	سود خوردنیا میں چاہے کتنی ہی عیش کرلیں مگر آخرت میں انہیں ایسی ایسی