ایک مرتبہ شیطان سے پوچھا کہاللہعَزَّوَجَلَّ کو سب سے بڑھ کر کون سا گناہ ناپسند ہے؟ ابلیس بولا: اللہ عَزَّوَجَلَّ کو یہ گناہ سب سے زیادہ ناپسند ہے کہ مَرد،مَرد سے بدفِعلی کرے اور عورت، عورت سے اپنی خواہِش پوری کرے۔ ( روحُ البیان ج۳ ص۷۹۱) خاتَمُ الْمُرسَلین، رَحمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے:جب مرد مرد سے حرام کاری کرے تووہ دونوں زانی ہیں اور جب عورت عورت سے حرام کاری کرے تو وہ دونوں زانیہ ہیں۔ (السّننُ الکبری ج ۸ص۶۰۴حدیث۳۳۰۷۱)
اللہعَزَّوَجَلَّ ہمیں اس فعلِ بد کے تصوُّر سے بھی کوسوں دُور رکھے ۔ ٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
؎ جوناراض تُو ہوگیا تو کہیں کا
رہوں گا نہ تیری قسم یاالٰہی
(وسائل بخشش ص۲۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۴)آگ لپکتی ہے
حضرتِ سیِّدُنامالک بن دینار علیہ رَحمَۃُ اللّٰہِ الغفّار ایک بیمار کے سرہانے تشریف لائے جو قریبُ الموت تھا۔ آپ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ نے کئی بار اسے کلمہ شریف تلقین فرمایا، لیکن وہ ’’دس گیارہ، دس گیارہ‘‘ کی آوازیں لگاتا رہا ! جب اُس سے اِس کی وجہ پوچھی گئی تو کہا:میرے سامنے آگ کا پہاڑ ہے جب میں کلمہ شریف پڑھنے کی کوشِش کرتا ہوں تو یہ آگ مجھے جلانے کیلئے لپکتی ہے۔ پھر آپ نے