Brailvi Books

حرص
56 - 228
واقعہ کا اجمالی بیان پہلے پارے کی’’سورۂ بقرہ‘‘ کی آیت 65اور تفصیلی بیان  ’’پارہ 9، سورۂ اعراف‘‘ کی آیت: 163تا 166 میں ہے۔
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ شیطانی جال میں پھنس کر اَحکامِ خداوندی کی نافرمانی کرنے کا اَنجام کس قدرہولناک و خطرناک ہوتا ہے۔ اس دل ہلا دینے والے واقعہ میں ہر اسلامی بھائی کے لئے  عبرتوں اور نصیحتوں کا وافرسامان ہے۔ کاش! ہمارے دلوں میں خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ کا سمندر موجزن ہوجائے اور ہم اللہو رسولعَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی نافرمانیوں کی پگڈنڈیوں پر چلنے کے بجائے اِطاعت و فرمانبرداری کی سیدھی سڑک پر رواں دواں ہوجائیں جس کے نتیجے میں دونوں جہانوں کی بھلائی ہمارا مقدر بن جائے۔
؎   گرتُوناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی
ہائے میں نارِ جہنم میں جلوں گا یارب
(وسائل بخشش ص ۱۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۲)آند    ھی نے تباہ وبرباد کردیا
	قومِ عاد مقامِ ’’اَحْقَاف‘‘ میں رہتی تھی جو’’ عُمَان و حَضْر مَوْت‘‘ کے درمیان ایک بڑا ریگستان ہے۔ یہ لوگ بُت پَرست اور بہت بد اعمال و بد کردار تھے۔ اللہتعالیٰ نے اپنے پیغمبر حضرتِ سیِّدُنا ہُود عَلٰی نَبِیِّنا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ