کانقصان اٹھانے والوں کی عبرت ناک حکایات سے کتابیں بھری پڑی ہیں ۔ ایسی ہی 12 منتخب حکایات پڑھئے اورخوفِ خدا سے لرزئیے کہ کہیں ہمارا بھی یہی اَنجام نہ ہو!اور گناہوں سے بچنے کی سبیل کیجئے۔
(۱)بارہ ہزار لوگ بندر بن گئے
حضرتِ سیِّدُنا داوٗد عَلٰی نَبِیِّنا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلام کی قوم کے ستر ہزار آدمی ’’عَقَبَہ‘‘ کے پاس سمندر کے کنارے ’’اَیْلَہ‘‘ نامی گاؤں میں رہتے تھے اور یہ لوگ بڑی فراخی اور خوشحالی کی زندگی بسر کرتے تھے۔ اللہتعالیٰ نے اُن لوگوں کا اس طرح امتحان لیا کہ سنیچر (یعنی ہفتے)کے دن مچھلی کا شکار اُن لوگوں پر حرام فرما دیا اور ہفتے کے باقی دنوں میں شکار حلال فرما دیا ۔ہفتے کے روز دوسرے دنوں کے مقابلے میں بہت زیادہ مچھلیاں آتیں ۔یہ انہیں دیکھ کر لَلچاتے مگر کچھ کر نہ پاتے ۔ شیطان نے اُن لوگوں کو یہ حیلہ سُجھایا کہ سمندر سے کچھ نالیاں نکال کر خشکی میں چند حوض بنالو اور جب ہفتے کے دن اُن نالیوں کے ذریعہ مچھلیاں حوض میں آجائیں تو نالیوں کا منہ بند کردو اور اس دن شکار نہ کرو بلکہ دوسرے دن آسانی کے ساتھ اُن مچھلیوں کو پکڑلو۔ حِرص کے ماروں کو یہ شیطانی حیلہ بازی پسند آگئی ، اُن لوگوں نے یہ نہیں سوچا کہ حوض میں مچھلیاں قیدکرنا بھی تو شکار ہی ہے ۔بہرحال وہ اس طریقے سے ہفتے کے دن بھی شکار کرکے اپنے رب تعالیٰ کی نافرمانی کرتے رہے ۔ اس موقع پر ان یہودیوں کے تین گروہ ہو گئے: {۱}کچھ لوگ ایسے تھے جو شکار کے اس شیطانی حیلہ سے منع کرتے رہے اور ناراض