بھائی کی اِنفرادی کوشش کے نتیجے میں درسِ فیضان سنّت سننے کی سعادت ملی ، میری خوش نصیبی کہ اس روز دَرْس میں جو صفحات پڑھے گئے ان میں لواطت کی لرزہ خیز سزا کا بھی ذکر تھا جسے سن کر میں کانپ اٹھااور اُسی وقت اس فعلِ بد سے توبہ کرلی ۔پھر میں اپنے علاقے کے مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی شفقتوں کے نتیجے میں مَدَنی ماحول کے قریب ہوتا چلاگیا ۔اس دوران شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہکااُمّت کی خیرخواہی کے لئے لکھا گیا پرچہ’’برباد جوانی ‘‘ پڑھ کر اپنے ہاتھوں سے اپنی جوانی برباد کرنے سے بھی باز آگیا ۔نمازوں کی پابندی ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفر، درسِ فیضان سنّت میں شرکت اور دیگر مَدَنی کاموں میں شمولیت میرا معمول بن گیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ! دعوتِ اسلامی نے مجھے خوفِ خدا وعشقِ رسول کا ایسا جام پلایا کہ (تادمِ تحریر)تقریباً16سال ہوگئے ہیں میں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے لئے کوشاں ہوں۔
آج جو عیب کسی پر نہیں کھلنے دیتے
کب وہ چاہیں گے مری حشر میں رُسوائی ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
گناہوں کے شائقین کا عبرت ناک انجام
نیکی میں کوئی نقصان اور گناہ میں کوئی فائدہ نہیں ۔گناہوں کی حِرْص