Brailvi Books

حرص
45 - 228
بُرے خاتمے سے بے خوف نہ ہو
	حضرت سیِّدُنا ابن عبّاس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما  اِرشاد فرماتے ہیں: اے گناہ کرنے والے! تو بُرے خاتمے سے بے خوف نہ ہو اور جب تو کوئی گناہ کر لے تو اس کے بعد اس سے بڑا گناہ نہ کر۔ تیرا دائیں ، بائیں جانب کے فرشتوں سے حیا میں کمی کرنا اس گناہ سے بڑا گناہہے جو تو نے کیا ۔ اورتیرا گناہ کرلینے پر خوش ہونا اس سے بھی بڑا گناہ ہے حالانکہ تُو نہیں جانتا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ تیرے ساتھ کیا سُلوک فرمانے والا ہے!اورگناہ کرتے ہوئے تیز ہوا سے دروازے کا پردہ اُٹھ جائے توتُوڈر جاتاہے مگر تیر ادل اس بات سے نہیں ڈرتا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ تجھے دیکھ رہا ہے۔ تیرا یہ عمل اس سے بھی بڑا گناہہے۔(ابن عساکِر ج۰۱، ص۰۶)
؎خدایا بُرے خاتمے سے بچانا
پڑھوں کلمہ جب نکلے دَم یاالٰہی
(وسائل بخشش ص ۲۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
گناہوں کی نحوست
	گناہوں کے حریص کی ایک عبرتناک حکایت ملاحظہ ہو،چنانچِہ حضرت سیِّدُنا منصور بن عما ر عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ الغفّاراِرشاد فرماتے ہیں: میرا ایک شخص سے ملنا جُلنا تھا ، میں اس کو بڑا عبادت گزار، تہجُّدگزار اور خوفِ خدا سے گریہ وزاری کرنے والا سمجھتا تھا۔ہماری اکثر ملاقات ہوتی رہتی تھی ۔ایک مرتبہ کافی دن ہوگئے وہ مجھے دکھائی