ایک گناہ کے دس نقصانات
امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے فرمایا : گناہ چاہے ایک ہو اپنے ساتھ دس بُری خصلتیں لے کر آتاہے:
(۱) جب بندہ گناہ کرتاہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّکو غَضَب دلاتاہے۔
(۲)وہ(یعنی گناہ کرنے والا) اِبلیس مَلْعُون کوخوش کرتاہے۔
(۳)جنت سے دُور ہوجاتاہے ۔
(۴)جہنم کے قریب آجاتاہے ۔
(۵) اپنی سب سے پیاری چیز یعنی اپنی جان کو تکلیف دیتا ہے ۔
(۶) اپنے باطِن کو ناپاک کربیٹھتا ہے ۔
(۷)اَعمال لکھنے والے فرشتوںیعنی کرامًا کاتِبِین کو اِیذا ء دیتا ہے ۔
(۸) نبی کریم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکو قبرِ انور میں رنجیدہ کردیتاہے۔
(۹)زمین وآسمان اور تمام مخلوق کواپنی نافرمانی پر گواہ بنا لیتاہے ۔
(۰۱) تمام انسانوں سے خیانت او رربُّ العٰلمین عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کرتاہے۔
(بحرالدموع،الفصل الثانی عواقب المعصیۃ،ص۰۳ملخصًا)؎
آہ طُغیانیاں گناہوں کی
پار نیّا مِری لگا یاربّ
(وسائل بخشش ص ۷۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد