پر غور کیجئے کیونکہ ہمارا نَفْس فائدے کی طرف لپکتا اور نقصان سے بھاگتا ہے ۔ اگر حقیقی معنوں میں اِحساس ہوجائے کہ ہمیں گناہوں کی کیسی ہولناک سزا ملے گی تو ہم گناہ کے خیال سے بھی دُوربھاگیں۔حصولِ عبرت کے لئے مختلف گناہوں میں مُلَوَّث ہونے والوں کے لَرزہ خیز اَنجام کی حکایات پڑھنا بھی بے حد مفید ہے ۔
گناہوں کی پہچان ہونا ضروری ہے
گناہوں سے بچنے کے لئے ان کی شناخت وپہچان بہت اہم ہے تاکہ ان سے بچا جاسکے ، ان گناہوں کی پہچان حاصل کرنے اور سزائیں جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتب ورسائل سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ ۱؎
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱؎ :مثلاًشیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکی تمام تصانیف بالخصوص ٭ کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب٭ غیبت کی تباہ کاریاں٭ بُرے خاتمے کے اسباب ٭ پُراسرر بھکاری ٭گانے باجے کی ہولناکیاں٭ غصے کا علاج ٭کالے بچھو٭خودکشی کا علاج ٭پردے کے بارے میں سوال جواب ٭گانے باجے کے 35کفریہ اشعار٭ خزانے کے انبار٭کفن چوروں کے انکشافا ت ٭شیطان کے چار گدھی٭ ظلم کا انجام ٭چندے کے بارے میں سوال جواب ٭ زخمی سانپ٭چار سنسنی خیز خواب اور٭ٹی وی کی تباہ کاریاں کا مطالعہ بے حد مفید ہے اور مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی) کی پیش کردہ تالیفات میں سے ٭ ریاکاری ٭حسد ٭ بدگمانی٭ تکبر٭ نیکیوں کی جزائیں اورگناہوں کی سزائیں٭ جنت کی دو چابیاں ٭قبر میں آنے والا دوست ٭جہنم کے خطرات ٭جہنم میں لے جانے والے اعمال(جلد اول ودوم) ٭ اصلاحِ اعمال اور٭ جلد بازی کے نقصانات (وغیرہ)