Brailvi Books

حرص
40 - 228
سوچ کر ہمت ہار گیا کہ میں توبہت گناہ گار انسان ہوں، میرے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ مجھے کہاںقبول فرمائیں گے ! لیکن اگلے ہی روز ابوجان کا فون آگیا اور انہوں نے مجھ پر اِس کورس میں شامل ہونے کے لئے بھرپور اِنفرادی کوشِش کی تو میرے منہ سے نکل گیا کہ ٹھیک ہے !میں امتحان دیتے ہی باب المدینہ کراچی چلا جاؤں گا۔چنانچہ پیپر دینے کے بعد میں نے عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی کا رُخ کیا ۔ جونہی میں نے فیضان مدینہ میں قدم رکھا توایسا رُوحانی سکون ملا جو پہلے کبھی نہیں ملا تھا ۔ تربیتی کورس میں داخلہ لینے کے بعد میں نے ایک نئی زندگی کا آغاز کیا جس میں پانچ وقت کی باجماعت نمازیں تھیں، تلاوت،نعت،ذکرودُرُود اور نیکی کی دعوت کی بہاریں تھیں ۔تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد12ماہ کے مَدَنی قافلے میں سفر کی نیت کرکے جب میں واپس گھر پہنچا تو میرے والدین میرے کردار میں مثبت تبدیلیاں دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ ہمارا وہی بیٹا ہے یا کوئی اور ہے! میں نے عَرْض کی:’’ یہ میرے شیخِ طریقت امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا مجھ پر کرم ہے ۔‘‘
تَنَزُّل کے گہرے گڑھے میں تھے اُن کی     ترقّی کا باعث بنا مَدَنی ماحول
تمہیں لُطف آ جائے گا زندگی کا         قریب آکے دیکھو ذرا مَدَنی ماحول
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد