Brailvi Books

حرص
39 - 228
 کے مطابِق زندَگی گزاریئے اور اِس پر استِقامت پانے کیلئے ہر روز’’ فکرِ مدینہ‘‘ کر کے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ  پُر کرتے رہئے اور ہر مَدَنی ماہ کی ابتِدائی دس تاریخ کے اندر اندر اپنے یہاں کے دعوتِ اسلامی کے ذِمّے دار کو جمع کروادیجئے ،آپ کی ترغیب و تحریص کیلئے ایکمَدَنی بہار پیشِ خدمت ہے:چُنانچِہ 
 سُدھرنے کا راز 
	مِحراب پور(سندھ)کے اسلامی بھائی(عمر تقریباً18سال)کا بیان ہے کہ والد صاحب کی دعوتِ اسلامی سے وابستگی کی برکت سے میں بھی مدنی ماحول سے وابستہ اور مدرسۃ المدینہ کا طالب علم تھا ۔پھر میرے والدصاحب روزگار کے سلسلے میں بیرونِ ملک چلے گئے ۔ میں بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا،آزادی ملی تو میرے پَر پُرزے نکلنا شروع ہوئے اور میں ہر کام اپنی مرضی سے کرنے لگا ۔رفتہ رفتہ نمازوں کی پابندی ختم ہوگئی اورلڑنا جھگڑنا میرا معمول بن گیا ۔کردار بگڑا تو میرے سر پر عشقِ مَجازی کا بُھوت بھی سوار ہوگیا اور مُراد نہ ملنے پر میں نفسیاتی مریض بن کر رہ گیا ۔ میرے بگڑنے کی خبر والد صاحب تک پہنچی تووہ سخت پریشان ہوئے اورمجھے فون پر سمجھانے کی کوشش کی مگر میرے رنگ ڈَھنگ نہ بدلے لیکن اتنا فرق ضرور پڑا کہ میرا  ضمیر اب مجھے مَلامت کرنے لگا تھا ۔ایک دن بیٹھا مَدَنی چینل دیکھ رہا تھا کہ 63دن کے تربیتی کورس کا اِعلان ہواتو میرے دل میں یہ کورس کرنے کا جذبہ پیدا ہوا لیکن یہ