Brailvi Books

حرص
30 - 228
وہ عُمَر وہ حبیبِ شہِ بحر و بر       وہ عمر خاصۂ ہاشمی تاجور
وہ عمر کھل گئے جس پہ رحمت کے در       وہ عمر جس کے اعداء پہ شیدا سَقَراُس خدا دوست حضرت پہ لاکھوں سلام
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۳)  شہادتِ عثمان دورانِ تلاوتِ قرآن
	حضرت ِسیِّدُنا عبداللّٰہ ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تعالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ ایک روز حضرت ِسیِّدُناعثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تعالٰی عَنْہاللہ کے محبوب  ،دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوبصَلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوئے ،آپ صَلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ’’اے عثمان !تم سورۂ بقرہ  پڑھتے ہوئے شہید ہوگے اور تمہارا خون اِس آیت پر پڑے گا: ’’ فَسَیَکْفِیۡکَہُمُ اللہُ ‘‘ (مستدرک ج۴ ص ۲۶حدیث ۱۱۶۴)اپنی خلافت کے آخری ایام میں جب حضرت ِسیِّدُناعثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تعالٰی عَنْہ آزمائش میں مبتلاء ہوئے تو بھی نفلی روزے رکھتے اور تلاوتِ قرآن میں مشغول رہتے حتّٰی کہ جب آپ  رَضِیَ اللّٰہُ تعالٰی عَنْہ کی شہادت ہوئی تو اس وقت بھی تلاوت کررہے تھے ۔آپ  رَضِیَ اللّٰہُ تعالٰی عَنْہکے جسم مبارک سے نکلنے والے خونِ شہادت کے قطرے سامنے کھلے ہوئے قرآن پاک کی اِسی آیت پر پڑے جس کے بارے میں غیب داں آقا ، دو عالَم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے خبر دی تھی ۔ چنانچہ مُحَدِّثِین و مُؤَرِّخِین فرماتے ہیں کہ جب مِصْری لوگ قتل کے اِرادے سے