Brailvi Books

حرص
27 - 228
 دَست کا بقدرِ طاقت صَدَقہ کرنا٭چھپا کرصَدَقہ د ینا٭ اہل خانہ پر خرچ کرنا ٭سوال نہ کرنا٭ قَرْض د ینا ٭یتیم کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرنا٭تَلْبِیہ پڑھنا٭بیت اللّٰہ میں داخل ہونا٭ آبِ زَم زَم پینا ٭مُصیبت چھپانا٭ صَبْر کرنا٭ عَفْوودَرگزر کرنا ٭صلح کرنا ٭شکر کرنا ٭ اپنی آخرت کے بارے میں غور وفکر کرنا٭ماں باپ کو محبت بھری نگاہ سے دیکھنا ٭والدین کی قبروں پر جمعہ کے دن حاضِری دینا٭نمازِ جنازہ پڑھنا ٭عاجِزی کرنا ٭ نیک مسلمان سے حسنِ ظن رکھنا ٭ عیب پوشی کرنا ٭ اِیصالِ ثواب کرنا ٭مسلمانوں کے لئے دُعائے مَغْفِرت کرنا٭ نیک اِجتماعات میں شرکت کرنا ۔  ۱؎
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بُزرگانِ دین کو اپنا آئیڈیل بنالیجے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح مال ودولت کے حریص لوگ مالداروں کو اپنا آئیڈیل بناتے ہیں کہ مجھے بھی اِنہی کی طرح مالدار بننا ہے ،اسی طرح ہمیں بھی چاہئے کہ نیکیاں کرنے کا جذبہ بڑھانے ، اس راہ میں پیش آنے والی مشقتوں کو برداشت کرنے کا حوصلہ پانے کے لئے اور دیگر اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ المُبِینکو اپنا آئیڈیل بنالیں کیونکہ ان پاکیزہ ہستیوں کی زندگیاں یقیناہمارے لئے مَشعلِ راہ ہیں ۔جتنی فِکْر ایک دنیا دار کو اپنی دنیا بنانے کی
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
  ۱   : مزید تفصیل کے لئے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے ’’آسان نیکیاں‘‘ کا مطالعہ کیجئے۔