Brailvi Books

حرص
25 - 228
 زیادہ ملے گا جیسا کہ منقول ہے:’’اَفْضَلُ الْعِبَادَاتِ اَحْمَزُھَا یعنی افضل عبادت وہ ہے جس میں زحمت (تکلیف )زِیادہ ہے۔‘‘(کشف الخفاء ج۱ص۱۴۱،الحدیث ۹۵۴)امام شَرَفُ الدّین نَوَوِی(نَ۔وَ۔وِی)علیہ رحمۃُ اللّٰہ القوی فرماتے ہیں:’’ عبادات میں مَشَقَّت اورخرچ زیادہ ہونے سے ثواب اورفضیلت زیادہ ہوجاتی ہے۔‘‘ (شرح صحیح مسلم للنووی ج ۴ جزء ۸ص۲۵۱)حضرتِ سیدُناابراہیم بن اَدْھَم علیہ رَحمَۃُ اللّٰہ الاکرم کا فرمانِ معظَّم ہے:دُنیا میں جونیک عَمَل جتنا دُشوار ہوگا قِیامت کے روز نیکیوں کے پَلڑے میں اُتنا ہی زیادہ وَزْن دار ہوگا۔ (تذکرۃ الاولیاء ص۵۹) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
آسان نیکیاں
	ہر نیکی مَشَقَّت والی نہیں ہوتی بلکہ بے شمار نیکیاں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ جن میں محنت ومَشَقَّت نہ ہونے کے برابر یا پھرقدرے کم ہوتی ہے مگر ان کا ثواب بہت زیادہ ہوتا ہے لیکن توجُّہ نہ ہونے یا لاعلمی کی وجہ سے ہم ایسے سینکڑوں مواقع ضائع کربیٹھتے ہیں۔اگر تھوڑی سی توجُّہ کرلی جائے تواِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمارے نامہ اعمال میں لاکھوں کروڑوں نیکیاں اکٹھی ہوسکتی ہیں ۔
82 آسان نیکیاں 
	٭اچھی اچھی نیتیں کرنا ٭ہر جائز کام ’’بسم اللّٰہ ‘‘ سے شروع کرنا٭ ذکرُ اللہکرنا٭با زار میں اللہعَزَّوَجَلَّ  کا ذِکرکرنا٭ تلاوت کرنا٭ قراٰن مجید